هفته,  19 اپریل 2025ء
وزیراعلی پنجاب کے انقلابی اقدامات قابلِ تحسین، مگر ضلعی بیوروکریسی کی غفلت عوامی ریلیف میں رکاوٹ ہے: حمزہ تاج عباسی

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سیاسی و سماجی کارکن حمزہ تاج عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے صوبے کی ترقی اور عوامی ریلیف کے لیے جو انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں، وہ یقینا قابلِ تعریف اور خوش آئند ہیں۔ بالخصوموضوع: وزیراعلی پنجاب کے انقلابی اقدامات قابلِ تحسین، مگر ضلعی بیوروکریسی کی غفلت عوامی ریلیف میں رکاوٹوزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے ستھرا پنجاب، الیکٹرک بائیک اسکیم، یوتھ کارڈ، ہنر مند نوجوان پروگرام اور دیگر فلاحی منصوبے قابلِ تحسین ہیں، مگر بدقسمتی سے ضلعی بیوروکریسی کی روایتی غفلت اور عدم دلچسپی ان منصوبوں کو عوامی سطح پر ناکام بنانے کا سبب بن رہی ہے۔ان منصوبوں کے ثمرات صرف اشتہارات اور فوٹو سیشنز تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران صرف پروٹوکول میں مصروف ہیں جبکہ عوام ہسپتالوں، تھانوں، صفائی اور کاروباری مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔ تاجر برادری، خصوصا راجہ بازار کے تاجر، ٹریفک، پارکنگ اور ناقص انتظامات سے پریشان ہیں۔عوامی نمائندے بھی ضلعی انتظامیہ کے ہاتھوں بیاختیار نظر آتے ہیں، جس سے عوام کا اعتماد مجروح ہو رہا ہے۔ اگر یہ روش جاری رہی تو وزیراعلی کے وژن کو نقصان پہنچے گا اور مسلم لیگ (ن)کی عوامی مقبولیت متاثر ہو سکتی ہے۔حمزہ تاج عباسی نے اہم مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب منصوبوں کی زمینی نگرانی خود کریں یا بااختیار عوامی نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیں۔ضلعی انتظامیہ کو جواب دہ اور کارکردگی کو عوامی سطح پر ظاہر کیا جائے۔تاجر برادری کو پارکنگ، ٹریفک و دیگر مسائل میں فوری ریلیف دیا جائے۔عوامی نمائندوں کو اختیارات دیے جائیں تاکہ وہ براہ راست عوامی مسائل حل کر سکیں۔بلدیاتی نظام کو بحال اور فعال بنایا جائے ۔منصوبہ بندی میں تاجر برادری، بلدیاتی نمائندگان اور نوجوانوں کو شامل کیا جائے۔

مزید خبریں