مسجد یارسول اللہ کے اطراف کی گلیوں میں اکثر گندہ بدبودار پانی کھڑا رہتا ہے جو کئی سالوں سے کھڑا ہے
حافظ آباد(شوکت علی وٹو)کسوکی روڑ مبارک کالونی اور حسن ٹاون کی گلیوں میں مسلسل پانی کھڑا رہنے سے منظر اب گلیاں گندے جوہڑ میں تبدیل ہو چکی ہے گندے بدبودار سیوریج کے پانی سے مچھروں کی بہتاب ہے گندہ سیوریج کا پانی علاقہ مکینوں کے لیے کئی سالوں سے دردسر بنا ہوا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ و میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے افسران دورہ کرتے ہیں طفل تسلیوں کے علاوہ کوئی حل نہیں نکال پاتے، حافظ آباد میں میونسپل کمیٹی حافظ آباد پاکستان بننے سے لیکر ابتک اربوں روپے سیوریج پائپ لائینوں اور نالوں پر لگا چکے ہیں لیکن سیوریج کے مسائل جوں کے توں ہے حسن ٹاون اور مبارک کالونی اسی طرح کے مسائل میں گھرا ہے ان سیوریج لائینوں کو ڈالنے والوں کیخلاف کاررائی نہیں جاتی جنہوں نے ڈرائنگ کیا، سب انجنئیر، ایکسئین وغیرہ نے پاس کر دیا کروڑوں کے بل پاس ہو گے لیکن سیوریج کے مسائل حل نہ ہو پائے ٹھیکیدار، سب انجنئیر، ایکسئین وغیرہ سب ذمہ دار ہیں ان کیخلاف تحقیقات کر کے سزا دی جائے، حسن ٹاؤن اور مبارک کالونی کے رہائشیوں کو 12 ماہ میں بیشتر وقت گندے بدبودار سیوریج کے پانی سے گزرنا پڑتا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ و میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے افسران کو اس گندے بدبودار سیوریج پانی سے دن میں دو مرتبہ گزار جائے تو ان کو پتہ چلے ہم کس عذاب میں مبتلا ہیں ہمارے بچے اور ہم اس گندے سیوریج کے پانی سے دن میں متعدد بار گزرتے ہیں اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے حسن ٹاون اور مبارک کالونی کو اس گندے بدبودار سیوریج کے پانی سے نجات دلائی جائے.