راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹی روڈن انکلیو کے جنرل منیجر محمد راشد نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے ساتھ کھڑے ہونے کا بڑا اور مثبت قدم اٹھا لیا۔
حال ہی میں جی ایم روڈن انکلیو محمد راشد نے یونیورسٹی کی ڈائریکٹر اسپورٹس میڈم تصور سے خصوصی ملاقات کی، جس میں طالبات کے روشن مستقبل کے لیے کئی اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی میں طالبات کے لیے مختلف سیمینارز اور بزنس مین کمیٹی کے حوالے سے لیکچرز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ انہیں عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
جنرل منیجر راشد کا کہنا تھا کہ “روڈن انکلیو ویمن یونیورسٹی کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے، انشاء اللہ طالبات کو جس بھی قسم کی اسپانسرشپ یا تعاون درکار ہوگا، ہم بھرپور سپورٹ کریں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ روڈن انکلیو وہ پلیٹ فارم ہے جو نوجوانوں، خاص طور پر کھیلوں سے وابستہ بچوں کو ان کا کھویا ہوا مقام دلوانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور عمان کی ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل، روڈن انکلیو کے جی ایم محمد راشد چیف گیسٹ
اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس میڈم تصور نے روڈن انکلیو کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا، “ہم روڈن انکلیو کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری طالبات کے لیے نہ صرف تعاون کی پیشکش کی بلکہ ان کے سروں پر دستِ شفقت بھی رکھا۔”
یہ شراکت داری نوجوان طالبات کے لیے ایک امید کی کرن ثابت ہوگی، جو مستقبل میں کھیل اور تعلیمی میدان میں نئی بلندیوں کو چھو سکیں گی۔