منگل,  15 اپریل 2025ء
کائرہ خاندان کی دعوتِ ولیمہ و نکاح کی پروقار تقریب، اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)سابق ایم پی اے ملک محمد وزیر اعوان صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حافظ آباد کی سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ اور چوہدری طاہر زمان کائرہ کے بیٹوں کی دعوت ولیمہ اور چوہدری ساجد زمان کائرہ کی بیٹی کے نکاح اور رخصتی کے موقع پرلالہ موسی خصوصی شرکت اور ملک بھر سے سیاسی سماجی کاروباری شخصیات کے علاوہ وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق ، وزیر علی سندھ مراد علی شاہ گورنر خیبرپختونخوا ہ فیصل کریم کنڈی،گورنر گلگت بلتستان، وفاقی وزیر داخلہ طلال چوہدری، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، چوہدری غلام سرور، ایم این اے طارق بشیر چیمہ، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری،ایم این اے پی ٹی آئی عامر ڈوگر سینٹر شیریں رحمان،ایم این اے قادر پٹیل چوہدری ندیم افضل چن، کے علاوہ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی کے وزراء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سرکاری افسران اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی مہمانوں کا استقبال چوہدری ندیم اصغر کائرہ ، قمر زمان کائرہ ،چوہدری طاہر، چوہدری طارق زمان کائرہ، زمان کائرہ ،چوہدری تنویر اشرف کائرہ ،چوہدری ضیاء محی الدین ، چوہدری ساجد زمان کائرہ ،چوہدری نوید زمان کائرہ ،چوہدری وحید زمان کائرہ ، چوہدری ظہیر اصغر کائرہ ، چوہدری محمد اصغر کائرہ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد و دوست احباب نے کیا دعوت ولیمہ کے پنڈال کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ روشنیوں سے سجایا گیا سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی واک تھرو گیٹس سے مہمانوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی ۔

مزید خبریں