صحافی ملک کا چوتھا ستون ہیں صحافیوں کے مسائل کے حل کیلیے اپنا کردار اور بنیادی حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے ۔ مہر حمید انور
کراچی (میاں خرم شہزاد) میاں چنوں کے مقامی ہال میں نیشنل پریس کلب میاں چنوں اور پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان میڈیا کونسل کی مرکزی قیادت نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی چیئرمین ریٹائرڈ بریگیڈیئر اعجاز ناصر، مرکزی صدر مہر حمید انور دلو، مرکزی نائب صدر آصف چوہدری، مرکزی جنرل سیکرٹری مہر کلیم اللہ، مرکزی صدر سوشل میڈیا ونگ پنجاب حکیم محمد شہزاد احمد اور صدر ہیلتھ ونگ پنجاب ڈاکٹر محمد یوسف ڈاہر سمیت دیگر عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ تقریب میں موجود شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا مرکزی صدر مہر حمید انور نے میاں چنوں میڈیا کونسل کے ارکان سے حلف لیا اور صحافیوں کے حقوق کی پاسداری کا عہد کیا۔ اس تقریب میں شہر بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ صحافی برادری نے بھر پور شرکت کی اور چوہدری مظہر اسحاق کو کامیاب ایونٹ کروانے پر مبارکباد پیش کی۔