اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) روڈن انکلیو کے جی ایم راشد کی حالیہ پرموشن کے موقع پر ورلڈ چیمپئن لانگ ٹینس اسام الحق نے ان کے لیے خصوصی طور پر ایک کیک لے کر ان کے دفتر پہنچے۔ اس موقع پر روڈن انکلیو کے برانڈ ایمبیسڈر محمد اشتیاق کیانی، میجر ظاہر ضیا، احسان اور دیگر دوست بھی موجود تھے۔ سب نے مل کر راشد کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر یہ کہا گیا کہ راشد کی کامیابی دراصل سب دوستوں کی کامیابی ہے۔
ورلڈ چیمپئن اسام الحق نے اپنے انٹرویو میں روڈن انکلیو کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “روڈن انکلیو پاکستان کا وہ منفرد پروجیکٹ ہے جو آج تک کسی نے نہیں بنایا۔ چاہے وہ سپورٹس کا میدان ہو یا کوئی اور پلیٹ فارم، روڈن انکلیو ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انشاءاللہ آنے والے وقت میں روڈن انکلیو لانگ ٹینس کے بڑے ایونٹس کا انعقاد کرے گا اور ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔”
برانڈ ایمبیسڈر محمد اشتیاق کیانی نے کہا، “ہم دل کی گہرائیوں سے راشد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ پاک نے انہیں کامیابی عطا کی ہے اور ایسے لوگ کم ہی ہوتے ہیں جن پر اللہ کی خاص رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ راشد ایک سچے اور اچھے انسان ہیں جو ہمیشہ دوسروں کے لیے سوچتے ہیں۔ اللہ نے انہیں کامیابی دی اور یہ اللہ کی خاص نعمتوں میں سے ایک ہے۔”
جی ایم روڈن انکلیو راشد نے اپنی کامیابی پر سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، “میرے تمام دوستوں نے مل کر میری کامیابی کو سیلیبریٹ کیا، اور میں ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ہمیشہ اپنے دوستوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔ روڈن انکلیو وہ پلیٹ فارم ہے جو سپورٹس کے میدان میں ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔”
کرنل ظفر نے بھی اس ایونٹ میں شرکت کی اور راشد کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔