اتوار,  13 اپریل 2025ء
خرم پرویز راجہ کا مصریال شریف کا دورہ، کینٹ بورڈ کے مسائل پر مشاورت

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)سابق وزیر اعظم پاکستان اور صدر پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) راجہ پرویز اشرف کے فرزند خرم پرویز راجہ، جو سیکرٹری جنرل راولپنڈی ڈویژن پی پی پی بھی ہیں، نے مصریال شریف ہاس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سابق صوبائی اسمبلی امیدوار حلقہ پی پی 15 نمبردار ملک انعام اور دیگر اہم سیاسی رہنماں سے ملاقات کی، جس دوران کینٹ بورڈ اور راولپنڈی ڈویژن کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خرم پرویز راجہ نے اپنے دورے کے دوران پی پی پی کے مقامی رہنماں کے ساتھ گھنٹوں پر محیط اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، آنے والے انتخابات کی تیاریوں اور کینٹ بورڈ کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر سابق کینٹ بورڈ امیدوار محمد عدیل اعظم بٹ، پی پی پی کے رہنما شبر حسین شاہ ایڈوکیٹ، ذیشان کیانی، یاد میر خان، اعجاز خان، ملک عثمان ایڈووکیٹ، نمبردار ملک منصور اعجاز خان صافی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں کینٹ بورڈ کے حالیہ مسائل، عوامی خدمات اور سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ خرم پرویز راجہ نے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے پرعزم رہی ہے اور کینٹ کے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کینٹ میں پارٹی کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی عوامی نمائندوں کے ذریعے علاقے کی ترقی کے لیے کام کرے گی۔ سابق صوبائی اسمبلی امیدوار نمبردار ملک انعام نے کہا کہ پی پی پی کی قیادت کا دورہ مقامی کارکنوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کینٹ کے عوام کے مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پارٹی ان کی آواز کو قومی سطح تک پہنچائے گی۔ سابق کینٹ بورڈ امیدوار محمد عدیل اعظم بٹ نے کہا کہ خرم پرویز راجہ کی آمد سے پارٹی کارکنوں میں نئی توانائی پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کینٹ میں بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پی پی پی عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں پی پی پی کی بحالی اور تنظیمی امور ہے۔پر بھی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ خرم پرویز راجہ نے کہا کہ پارٹی کو عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک کرنا ہوگا اور آنے والے انتخابات میں مضبوط مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام رہنماں نے عہد کیا کہ وہ عوامی خدمت اور پی پی پی کے نظریات کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح سرگرم رہیں گے۔ خرم پرویز راجہ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی پی پی کی قیادت ہمیشہ کارکنوں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید خبریں