سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار و رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی گیلانی سے ملاقات میں ان کی الیکشن میں بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) نو منتخب صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سید واجد علی گیلانی گزشتہ روز پیر ہاؤس بری امام سرکار تشریف لائے جہاں انہوں نے سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار و جانشین رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی گیلانی سے ملاقات کی اور الیکشن میں پیر کیجانب سے بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر پیر کا کہنا تھا کہ واجد گیلانی کی جیت سے وکلاء برادری مظبوط ہو گی انہوں نے اس موقع پر امید ظاہر کی نو منتخب صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سید واجد علی گیلانی قانون کی حکمرانی اور بالادستی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں کو بروئے کار لائیں گے۔
اس موقع پر صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سید واجد علی گیلانی نے پیر صاحب بری امام سرکار کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔