حافظ آباد(شوکت علی وٹو)کم عمر ڈرائیونگ حادثات کا سبب بنتی ہے متعدد حادثات میں مائیں اپنے بچوں کو کھو چکیں ہیں اور پوری زندگی انکا دکھ ان کے لیے ددر کا باعث بنتا ہے موٹرسائیکل پر ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانا قانوناً جرم ہے ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کی ہدایات پر ٹریفک پولیس حافظ آباد نے عید سے قبل کریک ڈاؤن شروع کیا اور سینکڑوں موٹرسائیکلز چالان کر کے بند کر دیں.
موٹرسائیکلز لوئر مڈل کلاس کی سواری ہے اور اسے ہر طرح کی سہولیات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے عید پر لوگوں کو موٹرسائیکل نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لوگوں کا کہنا ہے ڈی پی او حافظ آباد نے بہت زیادہ سختی کی ہے نرمی کی ضرورت ہے والدین کا کہنا ہے وارننگ دے کر چھوڑا جائے اور موٹرسائیکلز واپس کی جائیں، چالان جمع کروا دیے ہیں موٹرسائیکلز پچھلے 8 دن سے بند ہیں کھلی فضا میں موٹرسائیکلز مسلسل مٹی پڑنے سے خراب ہو رہی ہیں.
تاہم ٹریفک پولیس، پولیس ترجمان کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی پریس ریلیز سامنے نہیں آ سکیں کہ اتنا عرصہ موٹرسائیکلز کس لیے بند ہیں تھانہ سٹی صدر وغیرہ میں بہت زیادہ تعداد میں موٹرسائیکلز کھڑی ہیں شہریوں کا کہنا ہے ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر تمام موٹر سائیکلز کے مالکان سے اشٹام پیپر یا بیان حلفی لیتے ہوئے موٹرسائیکلز کو واپس کریں اور ضلع میں کم عمر ڈرائیونگ، بغیر لائسنس یا بغیر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکلز چلانے والوں کیخلاف کارروائی جرمانہ وغیرہ کیا جائے جو قانونی طور پر ممکن ہے.
یاد رہے کم عمر ڈرائیونگ بچوں سے موٹرسائیکل لیکر چالان کرنے کے بعد موٹرسائیکل بند کی گئیں ہیں. جو سینکڑوں کی تعداد میں ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈی پی او حافظ آباد کا محکمانہ خوداحتسابی کے ویژن کے تحت اردل روم کا انعقاد