حافظ آباد(شوکت علی وٹو) ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر نے اپنے آفس میں محکمانہ خوداحتسابی کے ویژن کے تحت اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں انسپکٹر سے لے کر کانسٹیبل رینک کے پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ اس دوران، 04 پولیس افسران کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا، 01 پولیس افسر کی انکریمنٹ سٹاپ کی سزا دی گئی اور 02 پولیس افسران کو سنشور کی سزائیں سنائی گئیں۔
ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کا کہنا تھا کہ محکمانہ نظم و ضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایماندار، فرض شناس اور عوام دوست پولیس ملازمین کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ غفلت برتنے یا اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کی تھانہ ونیکی تارڑ میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی اور پولیس کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے خود احتسابی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔