عید کے موقع پر حافظ آباد میں اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کے خلاف سخت کارروائیاں

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)وزیرا علیٰ پنجاب مریم نوا ز کے احکامات اور ڈپٹی کمشنرعبدالرزاق کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں سے اُوور چارجنگ اور اُوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور اڈہ انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائیاں،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ ریاض نے جنرل بس اسٹینڈ سمیت شہر کے تمام اڈوں کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے مسافروں سے کرایوں کی وصولی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام بس اڈوں پر خصوصی شکایات کاؤنٹرز بھی قائم کر دیئے گئے۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ ریاض نے جنرل بس اسٹینڈ سمیت شہر کے تمام اڈوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بس اڈوں اور گاڑیوں پرآویزاں کیے جانے والے کرایہ ناموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے اقصیٰ ریاض نے بسوں اور ویگنوں میں سوار مسافروں سے ٹکٹ چیک کر تے ہوئے ان سے کرایہ وصولی کے حوالے سے فیڈ بیک بھی لیا۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی ہدایت پر ضلع کے تمام بس،ویگن اڈوں پر کرائے نامے آویزاں کا دیئے گئے ہیں او ر وہاں پر خصوصی شکایات کاؤنٹر ز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ وہ خود اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی خصوصی ٹیمیں عید سے قبل اور عید کے ایام میں تمام بس اڈوں کے دورے کر رہی ہیں تا کہ کوئی بھی ٹرانسپورٹر مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کر سکے۔ انکاکہنا تھا کہ جو بھی ٹرانسپورٹر عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کریگا اسے بھاری جرمانہ اور گاڑیاں بند کر دی جائینگی۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹرز اور تمام اڈہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اپنے اڈوں پر مسافروں کے بیٹھنے اور دیگر تمام سہولیات کو بھی یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں