هفته,  29 مارچ 2025ء
اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز گولڑہ شریف میں STEM روبوٹکس لیب کا افتتاح

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن محی الدین وانی نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز گولڑہ شریف میں جدید STEM روبوٹکس لیب اور دیگر سہولتوں کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں کالج کی انتظامیہ نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو روبوٹکس لیب سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر انجم عقیل خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایجوکیشن ایمرجنسی اور سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن کی خصوصی دلچسپی کا ذکر کیا اور کہا کہ ان اقدامات کی بدولت اسلام آباد کے تعلیمی نظام میں انقلاب آ رہا ہے، جس کے لیے وہ دل سے شکرگزار ہیں۔

رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کالج کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور اپنے خطاب میں تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

افتتاحی تقریب میں ریٹائرڈ تحصیلدار نعیم اعظم خان، سابق پرنسپل گولڑہ گرلز کالج میڈم شاہدہ خان، کوآرڈینیٹر ایجوکیشن عظیم خان گولڑہ، AEO ترنول سیکٹر ڈاکٹر احسان صاحب، اظہر خان اعوان اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات

مزید خبریں