حافظ آباد (شوکت علی وٹو)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حافظ آباد ڈاکٹر فائق علی تارڑ کو پی ایچ ایف ایم سی کے ڈسٹرکٹ منیجر کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔
ڈاکٹر فائق علی تارڑ کاکہنا تھا کہ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نوا ز کے ویژن کے مطابق مریم نواز ہیلتھ کلینک اور دیگر دیہی ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات،مفت ادویات کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔انکا کہنا تھا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس اور دیگر دیہی ہسپتالوں میں زچہ و بچہ کے معیاری اور بہتر علاج معالجہ کی سہولیات کی دستیابی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائیگا۔شہری و سماجی حلقوں نے ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ کو پی ایچ ایف ایم سی کے ڈسٹرکٹ منیجر کا اضافی چارج ملنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا.
کہ جس طرح وہ پہلے محکمہ صحت اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اسی طرح وہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس اور دیگر دیہی ہسپتالوں کے مریضوں کو بھی بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانیاں صرف کرینگے