حافظ آباد( شوکت علی وٹو )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت اور آسانی کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ضلعی دفتر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں قائم کیا جائیگا۔اس سلسلہ میں دفتر کے قیام کے لیے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں جگہ بھی آلاٹ کر دی گئی ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ ایکسائز کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر عبدالحی، ڈی وی اے اشرف اعوان،انچارج موٹر برانچ عمرا ن خان سمیت دیگر اجلاس میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ شہریوں کو اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر حکومتی واجبات کی ادائیگی و معاملات کے سلسلہ میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے شہری علاقے سے دور دفتر آنا پڑتا تھا۔
عوام کی سہولت اور آسانی کے پیش نظر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ضلعی دفتر کو جلد ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منتقل کر دیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں نئے دفتر کے قیام کے لیے باقاعدہ جگہ بھی آلاٹ کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر محکمہ ایکسائز کے افسران کو ہدایت کی کہ نئے دفتر کی تعمیر کے حوالے سے اپنے تمام ضروری معاملات کو جلد نمٹا لیا جائے۔