گزشتہ رات نکی چھٹہ پل سے ٹرک نہر میں الٹ گیا صبح لوگوں کا ہلہ بول دیا اور چاول کی کی 100 کے قریب بوریاں لے گیے
حافظ آباد(شوکت علی وٹو)مال مفت ہو اور لوگ اس لے نہ جائیں یہ کیسے ہو سکتا ہے حافظ آباد کے علاقہ ہیڈ قادر آباد کے قریب چاول کی بوریوں سے بھرا ٹرک نہر میں جا گرا اور پھر لوگ چاول کی بوریوں پر ٹوٹ پڑے، لاکھوں روپے کا چاول لوگ نہر سے نکال کر لے گے، گزشتہ رات جلالپور بھٹیاں سے گوجرانولہ جانے والا ٹرک جو کہ چاول کی بوریوں سے بھرا تھا ہیڈ قادر آباد کے قریب نکی چھٹہ پل سے نہر میں الٹ گیا اور فوری طور پر ٹرک کو نکالا گیا اور رات اندھیرے کی سبب جو چاول کی بوریاں نکل سکتی تھیں وہ نکالی گیں تاہم صبح ہوتے ہی بچی بوریوں پر علاقہ مکینوں نے ہلہ بول دیا ہے اور نہر سے چاول کی بوریاں نکال کر لے جانے لگے لوگ مختلف سواریوں پر سوار ہو کر نکی چھٹہ پہنچ گے اور رکشہ، موٹرسائیکل اور سر پر چاول کی بوریاں نکال کر چلتے بنے زرائع کے مطابق درجنوں بوریاں چاول نکالا گیا ہے جو معاشرے کی بے حسی ظاہر کرتا ہے رمضان المبارک جو دوسرے کے لیے کچھ کرنے کا درس دیتا ہے روزہ رکھے لوگوں نے مال مفت سمجھ کر چاول کی بوریوں کو نکالتے رہے، اور لاکھوں روپے کا چاول لے گے..