خراج تحسین: سجادہ نشین بری امام سرکار کی جانب سے ریاستی اداروں اور اسلام آباد انتظامیہ کا شکریہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) 21 رمضان شہادت مولا علی علیہ السلام کے موقع پر، سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار، مرکزی صدر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی پاکستان، پیر سید محمد علی گیلانی نے ریاستی اداروں اور اسلام آباد انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

پیر سید محمد علی گیلانی کا کہنا تھا کہ 21 رمضان کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی بری امام سرکار میں شہادت امام علی علیہ السلام کے روایتی جلوس نے اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دربار حضرت بری امام سرکار تک سفر کیا، جہاں مختلف مکاتب فکر کے لوگ شریک ہوئے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے جلوس کے شرکاء کی بہتر سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے تھے، جس پر سجادہ نشین بری امام سرکار نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، “ہم پیر ہاوس بری امام سرکار کی جانب سے ریاستی اداروں اور اسلام آباد انتظامیہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے بہترین سیکیورٹی انتظامات کیے اور جلوس کے شرکاء کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔”

مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس واقعے پر اداروں کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کرنیوالا ملزم اسلام آباد سے گرفتار

پیر صاحب نے ڈی ایس پی سید سجاد بخاری کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے سیکیورٹی کے فرائض میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں