حافظ آباد(شوکت علی وٹو)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ ریاض کی غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی۔غیر قانونی اور ناقص ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کرنے پر چھوٹی بڑی 15گاڑیاں بند کر کے ان سے گیس سلنڈر اُتارکر قبضہ میں لے لیے گئے۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض شہر کے مختلف علاقوں اور بائی پاس پر غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کر تے ہوئے پانچ مسافر ویگنوں کو بند کر کے ان سے گیس سلنڈر اُتار کر قبضہ میں لے لیے جبکہ اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں چلنے والے رکشوں کے خلاف بھی کاروائی کر تے ہوئے 10رکشوں کو بند کر کے ان پر نسب غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر قبضہ میں لے لیے گئے۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض کاکہنا تھا کہ ایل پی جی سلنڈر کا گاڑیوں میں استعمال غیر قانونی ہے اور بعض اوقات بڑے حادثے کا باعث بھی بنتا ہے اس لیے مسافر گاڑیوں اور رکشوں میں کسی صورت بھی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے کی اجازت نہیں اور جو ٹرانسپورٹر اپنی گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال کریگا انکی گاڑیوں کو بند کر کے انکے خلاف کاروائی کر تے ہوئے گیس سلنڈر قبضہ میں لے لیے جائینگے۔
