حافظ آباد(شوکت علی وٹو)محکمہ زراعت حافظ آباد کی جانب سے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ضلعی دفتر میں سیمینار منعقد ہوااو رپودے لگائے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف،زراعت آفیسر ڈاکٹر وقاص احمد و دیگر نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پو دے لگائے۔ اس موقع پر سیمینا رسے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر پاکستان میں شجر کاری کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔اس لیے ہم سب کو زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگانے چاہیے کیونکہ آج کی شجرکاری ہماری آنے والے نسلوں کے لیے ایک صحت مند، خوشگوار اور سرسبز پاکستان کی ضامن ہو گی۔انکاکہنا تھا کہ آلودگی، سموگ اور دیگر موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے تاکہ ہم ایک صحت مند اور خوشگوارماحول میں سانس لیے سکیں۔ انکاکہنا تھا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے زمینداروں، کاشتکاروں کو بھی زیادہ سے زیادہ شجر کاری کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے تا کہ ہمارے کسان و زمیندار اپنے دیہی اور شہری علاقوں میں زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگائیں۔
