اسلام آباد ( روشن پاکستان نیوز) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کے دن مسلمانان برصغیر نے ایک آزاد اور خود مختار وطن کی راہ متعین کی، یہ دن وطن عزیز کو ترقی و وقار کی راہ پر گامزن رکھنے کے عزم و ارادے کا دن ہے، ملکی سالمیت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا تاریخی دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ تمام مسائل و مشکلات کے باوجود ملک کی تعمیر و ترقی، امن و امان کی بحالی اور پاراچنار کے مسائل کے سنجیدہ حل کے لیے سب یک جان اور ہم آواز ہو جائیں، ہمارے پیارے وطن کو آج دہشت گردی اور انتہاء پسندی جیسے عفریت کا سامنا ہے، وحدت و باہمی رواداری جیسے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ملکی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
