حافظ آباد (شوکت علی وٹو)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سے پہلی بار صوبہ بھر کے گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سکولوں میں پڑھنے والے خصوصی بچوں کو عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سکول کے خصوصی بچوں میں وزیرا علیٰ کی جانب سے عید گفٹ تقسیم کیے۔عید گفٹ ملنے پر بچوں نے دلی خوشی کا اظہار اور وزیرا علیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل میڈم راحیلہ بھی اس موقع پر انکے ساتھ تھی۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کاکہنا تھا کہ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پہلی بار صوبہ بھر کے تمام گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سکولوں میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کو اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے خصوصی عید گفٹ تقسیم کیے گئے ہیں اور یہ پہلا موقع پر ہے حکومت پنجاب کی جانب سے ان خصوصی بچوں کو بھی عید کے خوشی کے لمحات میں یاد رکھتے ہوئے انہیں خصوصی گفٹ دیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ حافظ آبااور پنڈی بھٹیاں کے گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سکول اور گورنمنٹ سلولرنرسکولوں میں مجموعی طور پر 530سے زائد طلباء و طالبات میں یہ عید گفٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ یہ اسپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ اور پیار کے مستحق ہیں کیونکہ یہ اپنی کسی نہ کسی جسمانی یا ذہنی معذوری کے باوجود تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان میں سے بہت سے بچے اپنی صلاحیتوں اور اساتذہ کی محنت سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔انکاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں حکومت پنجاب کا تعلیم کے فروغ اور خصوصی بچوں سے اظہار ہمدردی کے سلسلہ میں عید گفٹ کی تقسیم تاریخی اقدام ہے۔ عید گفٹ ملنے پر طلباء و طالبات نے خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پہلی بار انہیں عید کے موقع پر یہ گفٹ ملے ہیں جس پر وہ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کر تے ہیں جنہوں نے اپنی خوشیوں کے ساتھ ہمیں بھی شامل کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سکول میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔
