اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سنی علماء کونسل اسلام آباد کے صدر حافظ نصیر احمد،مولانا یعقوب طارق،مولانا عبدالرحمن معاویہ،مولانا عبدالرزاق حیدری نے یوم شھادت فاتح خیبر،سسر فاروق اعظم،داماد نبی حضرت سیدنا علی المرتضی پر جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد سے نکلنے والے مدح صحابہ مطالباتی جلوس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ سسر فاروق اعظم، داماد نبی خلیفہ چہارم حضرت سیدنا علی المرتضی ؓ نے اسلام کی سربلندی، اشاعت دین کے لیۓ کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا،آپ کو صحابی رسول ہونے کیساتھ پیغمبر کے چچا زاد بھائی اور داماد ہونے کا شرف بھی حاصل ہے،آپ رض کی حیات طیبہ امت مسلمہ کے لیۓ مشعل راہ ہے،حکومت 21 رمضان المبارک یوم شھادت حضرت سیدنا علی المرتضی پر عام تعطیل کر کے سرکاری سطح پر تقریبات و سیمینار منعقد کرے۔
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے شیر خدا حضرت سیدنا علی المرتضی کو علم کا باب اور آپ کی محبت کو جز ایمان قرار دیا ہے۔آپ رض نے بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا،آپ رض اسلام کی ان چند نامور ہستیوں میں سے ہیں جن کے احسانات امت مسلمہ کبھی بھی بھول نہیں سکتی،حکومت حضرت سیدنا علی المرتضی رض سمیت دیگر خلفائے راشدین ؓکے ایامہائے وفات و شھادت پر عام تعطیل کا اعلان کر کے سرکاری سطح پر پروگرام،سیمینارز و کنونشنز کا اہتمام کرے
مزید پڑھیں: ملک بھر میں حضرت علیؓ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے