جمعه,  21 مارچ 2025ء
اسلام آباد: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل کی کامیابی پر پیر سید محمد علی گیلانی کی مبارکباد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) – سجادہ نشین بری امام سرکار اور جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف، پیر سید محمد علی گیلانی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل کی شاندار فتح پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں، پیر سید محمد علی گیلانی نے نو منتخب صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نئیر علی اور فنانس سیکرٹری وقار عباسی کو ان کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور اسے صحافی برادری کے بھرپور اعتماد کا غماز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب ہمیشہ سے آزادی صحافت، صحافیوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پلیٹ فارم رہا ہے۔

پیر سید محمد علی گیلانی نے مزید کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ نو منتخب قیادت اپنے تجربے، محنت اور صحافی برادری کے اعتماد کے ساتھ اس ادارے کو مزید مستحکم کرنے میں کامیاب ہوگی۔

انہوں نے سینئر صحافی اور صحافتی برادری کے مشہور رہنما، افضل بٹ کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی اور خدمات ہمیشہ صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوئی ہیں۔

پیر سید محمد علی گیلانی نے آخر میں حکومت سے اپیل کی کہ وہ صحافی برادری کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافیوں کے حقوق، آزادی اظہار اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر اطلاعات، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی

مزید خبریں