نجی ہاوسنگ سوسائٹی کا سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نجی ہاؤسنگ سوسائٹی روڈن انکلیو سائٹ پر فضائل رمضان اور سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد ، پیر مجتبی گل (آستانہ عالیہ موہڑہ شریف)،صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش دامت برکاتم القدسیہ (سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ کھڑی شریف)،صاحبزادہ ذولفقار علی قادری چشتی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ گلشن علی بھیرہ شریف) اور جی ایم سیلز مسٹر محمد راشد سمیت معزیزین علاقہ صحافیوں اورمختلف مکتبہ فکر کی اہم شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب میں آمد پر جی ایم سیلز ایم راشد نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا،تقریب کے اختتام پر شرکاء کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا،تفصیلات کے مطابق روڈن انکلیو سائٹ پر فضائل رمضان اور سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جبکہ تقریب کے اختتام پر شرکاء کیلئے افطار ڈنر کی بھی اہتمام کیا گیا تھاجسے روڈن انکلیوانتظامیہ نے آرگنائز کیا تھا،اس کانفرنس میں پیر مجتبی گل (آستانہ عالیہ موہڑہ شریف)،صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش دامت برکاتم القدسیہ (سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ کھڑی شریف)،صاحبزادہ ذولفقار علی قادری چشتی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ گلشن علی بھیرہ شریف) اور سوسائٹی کےجی ایم سیلز مسٹر محمد راشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انکے علاوہ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں پروفیسر محمد وسیم (پرنسپل پنجاب کالج دھمیال کیمپس راولپنڈی)، پروفیسر محمد رضوان انجم (مینجنگ ڈائرایکٹر سپرئیر کالج راولپنڈی)،راجہ محمد بشیر احمد (صدر اڈیالہ روڈ پریس کلب)،شیخ اعجاز احمد (صدر پاکستان چائینہ بزنس فورم) اور ملک محمد امجد (ڈویزنل صدر PMLN)شامل تھے۔اس کانفرنس میں آئے ہوئے تمام مہمانان گرامی نے روڈن انکلیو انتظامیہکے اس عمل کو خوب سراہا اور ایسی تقریبات کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا کہا،روڈن انکلیو سائٹ کو دیکھ کر آئے ہوئے تمام مہمانوں نے دلچسپی کا اظہار کیا اور روڈن انکلیو میں سرمایہ کاری کرنے کا بھی ارادہ کرتےہوئے کہا کہ یہ سوسائٹی اپنی مثال آپ ہےجہاں زندگی کی تمام تر جدید سہولیات میسر ہیں،سوسائٹی کی پرائم لوکیشن اسے دوسری سوسائٹیز سے ممتاز بناتی ہے،یہ سوسائٹی سرمایہ کاری کیلئے بہترین منصوبہ ہےجو مستقبل میں منافع بخش ثابت ہو گا ۔

مزید خبریں