سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ آباد، ٹریفک پولیس نے خونی ڈمپرز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جو جانیں لے رہے ہیں
حافظ آباد(شوکت علی وٹو)خونی ڈمپر ایک اور ماں کے لال کو نگل گیا ضلع بھر کے روڈز پر خونی ڈمپرز کی بھرمار ہے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ آباد اور ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت لاپروائی سستی کوتاہی کے سبب آئے روز ماؤں کے لال خونی ڈمپرز کے نیچے کچلے جا رہے ہیں ڈمپرز کی باڈی دیسی ساخت کی اور کاغذات موٹرسائیکلز کے اورپرانے ماڈلز کی چھوٹی کار وغیرہ کے ہوتے ہیں یہ مافیاء انتہائی طاقتور اور فعال ہے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس مبینہ ڈمپرز سے بھاری رشوت کے عوض سب خاموش ہیں خونی ڈمپرز پر 60 ٹن تک وزن ہوتا ہے جو ہتھوڑے کی طرح روڈ پر لگتے ہیں اور گڑھے ڈال دیتے ہیں ڈمپرز جب گزرتے ہیں تو زمین ہلتی ہے گزشتہ روز ونیکےتارڑ میں خونی ڈمپر نے ایک کی جان لے لی اور دوسرا بچہ شدید زخمی ہو گیا نعیم ولد بشیر احمد سکنہ ملاوانوالا عمر 12 سال چھوتھی کلاس کا طالب علم چھٹی کے وقت عون عباس کے ساتھ اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ مین جلال پور بھٹیاں روڈ PSO پٹرولیم ونیکے تارڑ کے پاس خونی نے ڈمپر کچل دیا جس کے نتیجہ میں نعیم موقع پر جانبحق ہو گیا اور عون کو شدید زخمی حالت میں ٹراما سنٹر حافظ آباد میں منتقل کر دیا گیا ہے.وزیر اعلیٰ پنجاب غیر رجسٹریشن خونی ڈمپرز کو لگام دیتے ہوئے ان کیخلاف کارروائیاں کرنے کا حکم دے کر قوم کے بچوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچائیں.