اتوار,  16 مارچ 2025ء
گجرات میں آل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا احتجاج، بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف مظاہرہ

گجرات(روشن پاکستان نیوز) 15 مارچ بروز ہفتہ، آل ہیلتھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن گجرات نے ظہور الہی اسٹیڈیم گجرات میں بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس احتجاج میں گجرات بھر کے ہیلتھ ملازمین اور ڈاکٹرز نے بھرپور شرکت کی۔

احتجاج میں گجرات ٹیچر یونین کے صدر ساجد نت صاحب نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ اس کے علاوہ وائ ڈی اے، پی ایم اے، وائ این اے، اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا۔

مظاہرے کے دوران، ڈی سی او گجرات، جناب صفدر حسین ورک نے یونین کے نمائندوں، جن میں صدر جمیل احمد، ڈاکٹر انیلہ، جنرل سیکریٹری نوید خضر ورک، میڈم شازیہ، میڈم سنجیدہ، میڈم روبینہ، میڈم رحمت اور میڈم مقصودہ شامل تھیں، سے مذاکرات کیے اور ملازمین کی آواز حکومت تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔

یونین نے پورے گجرات سے ہیلتھ ملازمین کو اس کامیاب احتجاج پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: گجرات میں دیرینہ دشمنی پر 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

مزید خبریں