کراچی (میاں خرم شہزاد) سٹار آف میاں چنوں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے میاں چنوں کے بسنے والوں کے اعزاز میں سٹار آف میاں چنوں کے ایڈمن پاکستان کی معروف شخصیت ڈاکٹر قیصر رفیق کی جانب سے افوش کلب میں دعوت افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں میاں چنوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی میاں چنوں کی ہر دل عزیز شخصیت نوجوان ایم پی اے مہر عامر حیات ہراج سول سوسائٹی بیوروکریسی قانون نافذ کرنے والے اداروں عدلیہ اور میڈیا کی اہم شخصیات نے شرکت کی پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا ڈاکٹر قیصر رفیق کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے جس پر تمام مہمانوں کی جانب سے ڈاکٹر قیصر رفیق کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا پروگرام کے آخر میں پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر اور انچارج بیوروز سچ نیوز مہر حمید انور کی جانب سے ڈاکٹر قیصر رفیق مہر عامر حیات ہراج اور دیگر دوستوں کی دستار بندی کی گئی اور سندھ کی اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کیے گئے تمام مہمانوں کی جانب سے ڈاکٹر قیصرفیق کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر رفیق کا کہنا تھا کہ ایسی محفل لگتی رہنی چاہیے اور تاکہ علاقے کے مسائل سے بھی اگاہی ملتی ہے اور اس محفل میں تمام وہ لوگ موجود ہیں جو اپنے علاقے سے بہت پیار کرتے ہیں اور اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں مہر عامر حیات ہراج اور دیگر معززین کا بھی یہی کہنا تھا کہ علاقے کے مسائل کا حل ہم سب کی اولین ترجیح ہے اور مرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل انچارج بیوروز سچ ٹی وی مہر حمید کا کہنا تھا کہ اس محفل میں تمام شریک علاقہ معززین نے اپنے علاقے میں ہر پہلو پر بہترین خدمات سر انجام دی ہیں اور ہم سب کو مل کر علاقے کی ترقی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے پروگرام میں شرکت کرنے پر میاں چنوں کے تمام سٹارز کا میزبان ڈاکٹر قیصر رفیق کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا اور یہ بھی کہا کہ ائندہ بھی ایسی محفل کا اہتمام کرتے رہیں گے تاکہ سارے دوست ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ سکیں.
