جمعرات,  13 مارچ 2025ء
طلحہ محمود فاؤنڈیشن اور ایپنک کا میڈیا ورکرز کے لیے رمضان و عید پیکج کی تقسیم، وزیر مذہبی امور اور گورنر کے پی کے کے اہم اعلان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) طلحہ محمودفائونڈیشن اور آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفڈریشن(ایپنک )کے اشتراک سے جڑواں شہروں کے میڈیا ورکرز میں رمضان و عید پیکج تقسیم کیاگیا۔ تقریب میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے 2 میڈیا ورکرز کے لئے حج پیکج جبکہ گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے 2 میڈیا ورکرز کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا ۔گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے لوکل ایپنک کے نومنتخب عہدیداراران سے حلف لیا ۔گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے۔اس قسم کے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے بہادرجوانوں نےدرجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط اور مستحکم ملک ہے اس کی بنیادوں میں شہدا کا لہو شامل ہے مٹھی بھر دہشتگرد ہماری دھرتی کا کچھ نہیں بگاڈ سکتے ۔انہوں نے طلحہ فائونڈیشن اوراپینک کےتعاون سےصحافیوں اورمیڈیاورکرزمیں رمضان فوڈہیکج تقسیم کرنے کی تقریب کو ایک بہترین سرگرمی قرار دیا اور کہا کہ خدمت خلق ہی عین عبادت ہے اور طلحہ محمود انسانی خدمت کا استعارہ ہیں ۔انہوں نے پاکستان میں آزاد اور مضبوط میڈیا کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی مین آزاد میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے ا۔انہوں نے کہاکہ ایپنک کے 2 میڈیا ورکرز کوفری عمرہ کرائیں گے۔ایپنک جلد قرعہ اندازی کر کے نام فائنل کرے۔
وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے دومیڈیاورکرزکوفری حج کرانے کااعلان کرتے ہوئے ایپنک کے عہدیداراران سے قرعہ اندازی کے ذریعے نام فائنل کرنے اور آئیندہ ہر سال 2 میڈیا ورکرز کو حج پر بھیجنے کا اعلان کیا اور کہاکہ میڈیاریاست کاچوتھاستون ہے لوکل اپینک کے نونتخب عہدیداروں کومبارکباد پیش کرتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ سابق وفاقی وزیرطلحہ محمودفلاحی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں۔ہم سمیت پوری دنیا ان کی معترف ہے انہوں نے حج 2025 میں پاکستانی حجاج کرام کے لئے زیادہ سے زیادہ مراعات دینے اور مشکلات کم کرنے کا اعادہ کیا اور کہا کہ انشاءاللہ پاکستانی حجاج کو وزارت کی طرف بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔

۔تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیرطلحہ محمودنے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان ایشیاکی ابھرتی ہوئی معیشت ہے لیکن اس کیلئے حکمرانوں کوبروقت اورمثبت فیصلے کرنے ہونگے۔میری ہمیشہ کوشش رہتی یے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کیلئے کچھ کرسکوں اوراسی کوشش کی ایک کڑی آج یہاں میڈیاورکرزاورصحافیوں میں فوڈپیکج تقسیم کرنے کاپروگرام منعقدکیاہے۔ملک کے جس حصے میں بھی حادثہ یا کوئی سانحہ ہوتاہےبوہاں لوگوں کی خدمت کرکے دلی سکون ملتاہے اورخدمت کایہ مشن ساری زندگی جاری و ساری رہے گا۔تقریب میں قازکستان کے سفیر یرزان کستافین اوراسکی اہلیہ نے خصوصی شرکت کی انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام محنت کش اورپرخلوص ہیں ہمیشہ ان کی طرف سے پیارومحبت ملا۔مستقبل میں پاکستان کےساتھ دوستی مزیدگہری ہوگی ۔مرکزی چیئرمین ایپنک محمد صدیق انظرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلحہ محمودفائونڈیشن عرصہ درازسے جڑواں شہروں کی میڈیاانڈسٹری سے وابستہ افراد کورمضان میں فوڈپیکج تقسیم کرتے ہیں انکی میڈیاورکرزاورصحافیوں سے والہانہ محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا انتہائی پریشر میں کام کرہا ہے جس کی وجہ سے میڈیا ورکرز بھی متاثر ہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نوکریوں سے جبری برخاستگیوں کی شکایات عام ہیں اس دوران کوئی میڈیا ورکر حج اور عمرہ کی ادائیگی کا سوچ بھی نہیں سکتا وفاقی وزیر سردار یوسف اور فیصل کنڈی سمیت جناب طلحہ محمود کے مشکور ہیں جنہوں نے میڈیا ورکرز کو اتنی بڑی خوش خبری سنائی ہے ۔

۔اس موقع پرلوکل اہینک کے چئیرمین رانا رضوان ارشد نے مہمانوں کو شکریہ ادا کیا اور میڈیا ورکرز کے مسائل پر روشنی ڈالی ۔ایم ڈبلیو او کے بانی صدر کلیم شمیم نے معزز مہمانوں کی طرف سے میڈیا ورکرز کے لئے بڑے اعلان کرنے اور طلحہ محمودفائونڈیشن اورایپنک کا میڈیا اورکرز کے عملی اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔راجہ جاوید ۔شیراز خان۔عابد چوہدری۔نازیہ ریاض ۔فرحت فاطمہ۔صوبیہ خان ۔اظہر سلطان ۔عرفان بخاری۔ منیر ملک ۔ راو طاہر ۔عمران اشرف۔گلزار گیلانی.خالد شیخ۔ اویس حمزہ۔عثمان خان۔خالد کمبوہ۔عامر خان۔راجہ خرم اور محمد سلطان باہو کو تقریب کے اختتام پرمعززمہمانوں نے خصوصی شیلڈیں دیں بعد ازاں سینکڑوں میڈیاورکرز اورصحافیوں میں رمضان فوڈپیکج تقسیم کیاگیا۔

مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

مزید خبریں