جمعرات,  13 مارچ 2025ء
آورہ خونخوار کتوں کی بھرمار، شہریوں کی جانب سے تلف کیے جانے کا مطالبہ

شہر کے روڈز پر مختلف علاقے آوارہ کتوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بزرگ شہری شدید زخمی ہوگیا

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)بزرگ شہری پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا جس سے شہری کا چہرہ اور بازو متاثر ہوا زخمی بزرگ شہری ہسپتال منتقل کردیا شہری کا کہنا ہے اسے کتوں کے جھنڈ نے کاٹ لوگوں بڑی مشکل سے بچایا اللہ نہ کرے کسی بچے یہ کتے کاٹ کھائیں تو اسے کتوں سے چھڑا مشکل ہو گیا ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت و میونسپل کمیٹی حافظ آباد اس جانب توجہ دے اور آوارہ خونخوار کتوں کو تلف کرنے کے اقدامات کریں شہر بھر میں کتا مار مہم شروع کریں تاکہ شہریوں کو خونخوار آوارہ کتوں سے چھٹکارہ مل سکے، کسوکی روڑ قبرستان کے قریب، کلمہ چوک، کولو روڑ پٹرول پمپ سے آگےسبزی منڈی تک ، گوجرانوالہ روڈ ، علی پور روڈ، جلالپور روڑ وغیرہ میں خونخوار آوارہ کتے گلی محلوں میں پھرتے نظر آتے ہیں اور متعدد افراد کو کاٹ چکے ہیں حافظ آباد میں بھی کسی سانحہ کا انتظار کیا جارہا ہے متعلقہ محکمے محکمہ و میونسپل کمیٹی حافظ آباد شہر بھر پھرتے آوارہ کتوں کو زہر دے کر شہریوں کو آوارہ خونخوار کتوں سے بچائیں.

مزید خبریں