اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اے آر ایم بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیف ایگزیکٹو اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) ڈیموکریٹس گروپ کے چیئرمین آغا شیراز ملک کی جانب سے اپنے پروجیکٹ “آریان ٹاور” پر بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروقار تقریب میں کاروباری، سماجی، اور سیاسی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور آغا شیراز ملک کی میزبانی کی خوب تعریف کی۔ افطار ڈنر کے دوران مہمانوں نے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ ملکی ترقی میں بزنس کمیونٹی کے کردار پر خاص طور پر زور دیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا شیراز ملک نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور افطار ڈنر میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کی محنت اور لگن کی بدولت ہی معیشت کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مقصد تمام کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملکی معیشت میں مزید اہم کردار ادا کرسکیں۔
تقریب کے دوران آریان ٹاور کی خصوصیات اور اس کے جدید تعمیراتی معیار پر بھی روشنی ڈالی گئی، جس نے شرکاء کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔ آغا شیراز ملک نے کہا کہ آریان ٹاور نہ صرف ایک رہائشی منصوبہ ہے بلکہ یہ جدید تعمیراتی تکنیک اور معیار کا مظہر ہے، جو مستقبل میں اسلام آباد کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا میں طوفان نے قیامت ڈھادی، شہر جھیل میں تبدیل، بجلی بند
افطار ڈنر کے اختتام پر مہمانوں نے آغا شیراز ملک کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔