اتوار,  09 مارچ 2025ء
انٹرنیشنل میعار کے بن ثناء شاپنگ مال کا افتتاح شیخ گلزاراحمد نے کیا

حافظ آباد (شوکت علی وٹو)حافظ آباد میں انٹرنیشنل میعار کا شاپنگ مال جو ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے مین گیٹ کے سامنے سرگودھا گوجرانوالہ روڈ پر بنایا گیا پر جدید سہولیات سے آراستہ بن ثناء شاپنگ مال کا افتتاح ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر معروف سیاسی و سماجی شخصیت شیخ گلزار احمد نے کیا۔ افتتاحی تقریب چوہدی عدنان چھٹہ ایم پی اے پی پی 36،رائے قمرالزمان کھرل ضلعی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و دیگر معززین شہر نے شرکت، افتتاح میں کاروباری شخصیات، تاجر برادری و صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شیخ گلزار احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بن ثناء شاپنگ مال شہریوں کے لیے ایک جدید اور بہترین تجارتی مرکز ہے، جو نہ صرف معیاری خریداری کی سہولت فراہم کرے گا مقامی معیشت کو بھی فروغ دے گا اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا چوہدری عدنان چھٹہ ایم پی اے پی پی 36 نے بن ثناء کے اونرز کو مبارکباد دیتے ہوئے علی پور چھٹہ میں بھی ایک اسی طرز کا شاپنگ مال بنانے کی دعوت دی۔بن ثناء شاپنگ مال کے اونرز حاجی ثناء اللہ، حافظ احمد طور اور مفتی محمد ابرار نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مال عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید انداز میں تعمیر کیا گیا ہے، جہاں ہر قسم کی برانڈڈ اشیاء ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی، شہریوں نے شاپنگ مال کو بہت سراہا اور افتتاح کے موقع پر بھرپور شاپنگ کر کے اچھا رسپانس دیا، حافظ احمد طور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاپنگ مال ان کے والد کے نام پر قائم کیا گیا ہے، جو اپنی دیانت داری اور ایمانداری کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مال میں فروخت ہونے والی تمام مصنوعات کے معیار اور قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو ہمیشہ مناسب نرخوں پر اشیاء فراہم کی جائیں گی افتتاحی تقریب میں شہر کی معروف کاروباری شخصیات، تاجروں، صنعت کاروں اور سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور اس جدید شاپنگ مال کے قیام کو حافظ آباد کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

مزید خبریں