اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) شہر اقتدار کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرنے والی معروف کمپنی میکسنز لمیٹڈ نے سی ڈی اے کے اشتراک سے اسلام آباد کی منظر کشی میں اہم اضافہ کیا ہے۔ میکسنز کنسٹرکشن کمپنی، جو 1951 میں قائم ہوئی، پاکستان میں روڈ برج سمیت کئی بڑے اور اہم پروجیکٹس کی کامیابی کا نشان بن چکی ہے، نے حالیہ دنوں میں انتہائی کم وقت میں سالوں کے پروجیکٹس کو مکمل کر کے عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کیں۔
میکسنز کمپنی نے اسلام آباد میں انڈر پاس ہیڈ برج کو انتہائی کم وقت میں نہ صرف مکمل کیا بلکہ اس کی تزئین و آرائش کے لیے مہنگے درختوں اور پودوں کا بھی استعمال کیا، جس سے اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ، عوام کی حفاظت کے لیے مختلف حفاظتی تدابیر جیسے لائٹس اور پیغامات بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ آنے جانے والے مسافروں کو آگاہی حاصل ہو۔
یہ کمپنی پاکستان کی واحد کمپنی ہے جس نے اتنے کم وقت میں اتنے بڑے پروجیکٹس مکمل کیے اور اس کا یہ کارنامہ نہ صرف نیشنل بلکہ انٹرنیشنل سطح پر بھی اسلام آباد کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کا باعث بنا۔ رمضان المبارک میں عوام کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، میکسنز نے انہیں ایک بہترین سفر کے ساتھ خوبصورت منظر بھی فراہم کیا، جس سے عوام نے خوشگوار تجربہ حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: حافظ آباد: سحری کے دوران گیس غائب، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
ان پروجیکٹس نے نہ صرف اسلام آباد کی شان بڑھائی بلکہ پاکستان کی عالمی سطح پر خوبصورتی کو مزید اجاگر کیا ہے۔