اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) آلہ آباد راولپنڈی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکرٹری معین خالدنےحلقہ این اے 46 سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو وفاقی وزیر بنانے کا مطالبہ کیا ہے، اپنے ایک بیان میں خالد خان اورمعین خالد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ انجم عقیل خان کی پارٹی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیںہیں،وہ ایک مخلص اور دیرینہ کارکن ہونے کے ناطے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کاحق رکھتے ہیں، انجم عقیل خان نے پارٹی کے مشکل دور میں بھی قیادت اور پارٹی کیساتھ کھڑا ہو کر وفاداری نبھائی ،وفاقی کابینہ میں توسیع کے موقع پر انہیں کابینہ میں شامل نہ کرنا انتہائی زیادتی ہےاورانکی پارٹی کیلئے خدمات اور قربانیوں کی رو گرادانی ہے، علاقے کیلئے انکی خدمات اور ترقیاتی کام انکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، خالد خان اورمعین خالد نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ انجم عقیل خان کی پارٹی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے تاکہ پارٹی کو انکی قائدانہ صلاحیتوںسے بہرہ ور ہونے کے مواقع میسر آنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کو فائدہ حاصل ہو سکے۔
