حافظ آباد(شوکت علی وٹو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کو نقصان پہنایا جا رہا ہے نگہبان رمضان پیکچ شروع ہوتے الفا الفاح بینک کے فرنچائزی اور ایچ بی ایل کنیکٹ کے فرنچائزی گدھ کی طرح رقوم پر ٹوٹ پڑے،اردو بازار مین بازار پنڈی بھٹیاں ایچ بی ایل کے فرنچائزی 5 سو روپیہ سے 1 ہزار روپیہ کٹوتی کرتے پائے گے ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اشفاق احمد نے فرنچائز کو سیل کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا،حافظ آباد روڈ ونیکے تارڑ
رمضان نگہبان پیکچ کے 10000روپے پر 500روپے کٹوتی کی خبر سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اور اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد کی ہدایت پر منور حسین تارڑ نائب تحصیلدار حلقہ ریونیو افسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حافظ آباد روڈ پر فرنچائز کو سیل کردیا ونیکے چوک حافظ آباد میں شکایات سامنے آئی ہیں سکھیکی منڈی میں بھی نگہبان رمضان پیکچ سے کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے حکومت پنجاب کو چاہیے تحصیل سطح کے فرنچائزی جو آگے ڈیوائسز دیتے ہیں اور بھاری رقوم بطور کیمشن لیتے ہیں ان کیخلاف بھی بھاری جرمانے و سرکاری تگڑی دفعات کے تحت استغاثہ جات دیں تاکہ حکومتی سطح پر کیے جانے والے مالی مدد برائے عوام کو تقویت پہنچے نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف تگڑی کارروائی کے بغیر کوئی بھی اقدامات کارگر نہیں ہو سکے گا.تاہم حافظ آباد میں کسی بھی فرنچائزی کیخلاف استغاثہ سامنے نہیں آیا، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سخت نگرانی کی جا رہی ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد اللہ گورائیہ کا کسوکی روڑ پر الفا کی فرنچائز پر وذٹ بھی کیا گیا ہے