اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سابق رکن قومی اسمبلی نورالحسن تنویر کی جانب سےاسلام آبادکے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں وفاقی وزراء، بیوروکریٹس اور پاکستان کی متعدد ممتاز شخصیات کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی قابل فخر شخصیات اورروڈن انکلیو کے جنرل منیجر محمد راشد نےخصوصی طور پر شرکت کی،نور الحسن تنویر کے افطار ڈنر میں رانا ثنااللہ صدر پنجاب مسلم لیگ ن، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر، سپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے علاوہ بیرونِ ملک کے کئی اداروں کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی، تقریب میں آمد پرمیزبان نور الحسن تنویر نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، افطار تقریب کے دوران روڈن انکلیو کے جنرل منیجر محمد راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روڈن انکلیو کے میگا شاہکار پروجیکٹ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، لوکیشن کے اعتبار سے سوسائٹی ایک زبردست مقام پر واقع ہے، روڈن انکلیو مینجمنٹ اپنے معزز کسٹمرز کو جدید سہولیات سے آراستہ زندگی کا شاندار تجربہ فراہم کرنے کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے، محمد راشد کا مزید کہنا تھا کہ روڈن انکلیو کو سرمایہ کاروں کی توقعات کے عین مطابق کام کرتے ہوئے ایک مشن کے طور پر آگے لے کر جائیں گے، اس موقع پر محمد راشد نے رانا ثناء اللہ سےبات چیت کے دوران کہا کہ کہیں بھی کسی بھی جگہ پر سپورٹس کی ایکٹیوٹی کے حوالے سے روڈن انکلیوآپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،اس موقع پر محمد اشتیاق کیانی کا کہنا تھا کہ روڈن انکلیو نے جیسے بہت بڑا ساف کراس کنٹری چمپیئن شپ میںا سپانسر کیا اسی طرح پولو اورا سکوائش میں اور بہت ساری گیمز میں ان کا ایک اہم کردار تھا جسکا کریڈٹ جی ایم راشد کو جاتا ہے جس پر ہم انکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ
