حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈی پی او حافظ آباد عاطف نزیر کی جانب سے پولیس کے شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں ڈی پی او ہاؤس میں پروقار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔افطار پارٹی میں شہداء کی فیملیز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جہاں ڈی پی او حافظ آباد نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا-اس موقع پر ڈی پی او حافظ آباد نے شہداء کی فیملیز میں گولڈ میڈلز اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ ڈی پی او حافظ آباد نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔تقریب میں پولیس افسران نے بھی شرکت کی اور شہداء کی فیملیز سے اظہار یکجہتی کیا۔
