حافظ آباد(شوکت علی وٹو) پنجاب ہائی وے پولیس چوکی اقبال نگر کی بڑی کامیابی گم شدہ قیمتی زیور اور نقدی کو ان کے اصل مالکان تک پہنچایا. تفصیلات کے مطابق شہری احسن ایاز کا سامان جس میں 2 تولہ سونا جس کی مالیت 6 لاکھ اور 91 ہزار روپے نقدی دوران سفر دوآبہ کے قریب پرس میں گر گیا تھا جو کہ شہری ریاست اور ابوبکر کو ملا جسے انہوں نے نہایت ایمانداری کے ساتھ پولیس کے حوالے کیا جسے پولیس کی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اے ایس آئی ندیم پرویز اور ہیڈ کانسٹیبل ابوزر ، کانسٹیبل احتشام اور کانسٹیبل آصف کی خصوصی کاوش سے سوشل میڈیا کی مدد سے مالکان تک پہنچایا گیا اپنا قیمتی سامان واپس حاصل کر کے نے پنجاب ہائی وے پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی عوامی خدمت کے لیے بے لوث کوششوں کو سراہا اس موقع پہ چوکی انچارج سب انسپکٹر اظہر اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس اہم ذمہ داری کو ہم بھرپور طریقے سے سرانجام دیتے رہیں گے
