اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) فاؤنڈر لائنز کلب کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں اس حوالے سے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بےنظیر بھٹو کی خدمات اور سیاسی جدوجہد آج کی خواتین کے لئے رول ماڈل ھے کہ کس طرح آپ اپنی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے حصے کا کردار ادا کر سکتے ہیں اس حوالے سے بےنظیر بھٹو شہید کی زندگی دینا بھر کی خواتین کےلئے ایک رہنما اصول فراہم کرتی ھے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ہر دور میں خواتین آپ کو ہر شعبہ میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اور نمایاں نظر آئینگی کیوں کہ یہ شہید بی بی کا فلسفہ تھا کہ عورت کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اسی لئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی ترقی کی بطور خاص بات کی اور اپنے ہر دور حکومت میں خواتین کو کلیدی عہدوں پر فائز کیا گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لئے جو آواز پی پی نے ہمیشہ بلند کی اس کا ایک زمانہ معترف ھے ، تقریب میں حکومت پنجاب کی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات شازیہ رضوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ژندگی کے ہر شعبہ میں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں اور یہ بات بہت خوش آئند ھے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مرہم نواز جو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں آج کی خواتین کے لئے جدوجہد کی ایک مثال ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون وزیر اعلیٰ بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب خواتین کی ترقی اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں اور مریم نواز شریف نے خواتین کی ترقی کے لئے بطور خاص پروگرام بھی شروع کئے ہیں تقریب سے سابق وفاقی وزیر سینیٹر نیلوفر بختیار ، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ صادق، ڈاکٹر افشاں ملک، عامر وحید شیخ، محمد نوید ملک صدر فاؤنڈر لا ئنز کلب، محمد فہیم خان، نوشابہ کامران ، اشفاق چٹھہ، عثمان بیگ، ہارون حیات نے خطاب کیا اور پاکستان میں خواتین کے معاشرے میں موثر کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوا رھی ھیں ،تقریب سے سابق وفاقی وزیر سینیٹر نیلوفر بختیار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کا تیزی سے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سر انجام دینا بہت خوش آئند ھے مگر ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ھے بالخصوص دیہی علاقوں میں خواتین کی حالت زرا بہتر کرنے کے لئے ایک مربوط پروگرام کی ضرورت ھے اور یہ کام حکومت اور ہم سب کو مل کر کرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں: ابوظہبی کے ولی عہد اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے