جمعرات,  27 فروری 2025ء
بلیو ایریا کے تاجروں میں خوشی کی لہر ، 2024 کا آئین قابل عمل قرار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بلیو ائیریا کے 5 گروپس متحد ۔ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق ترتیب ۔ چیرمین الیکشن کمیشن انتخاب 4 مارچ کو ہوگا ۔ چیرمین ٹائیگر گروپ ، چیرمین شاہین گروپ ، چیرمین پھول گروپ ، چیرمین اتحاد گروپ ، چیرمین آباٹا گروپ موجود،ان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ آخری بار 2016 میں منعقد ہوئی تھی ۔ بلیو ایریا کے تاجروں کی شنوائی نہیں ہو رہی تھی لہذا تمام گروپس کی مشاورت سے الیکشن پروسس کو شروع کر دیا گیا جو خوش آئند ہے یونین کے الیکشن وقت کی ضرورت ہیں انھیں وقت پر تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے ہونا چایئے۔ اس سلسلے میں جنوری 17 کو پہلی میٹنگ آباٹا گروپ نے مجاہد پلازہ میں رکھی جس میں 5 گروپس بشمول چاند تارا نے شرکت کی۔ دوبارہ 21 جنوری کو تاجر اتحاد گروپ نے اور پھر میٹنگ 19 فروری کو ٹائیگر گروپ نے منعقد کی جس میں پروسس کو حتمی شکل دی گئی۔ انہوںنے کہا کہ آج مورخہ 27 فروری کو تاجر اتحاد گروپ نے فائنل میٹنگ کال کی جس میں پھر سے تمام گروپس کو میڈیا اورپوسٹ کے زریعے ، باہمی ملاقات کر کے بلوایا گیا ۔ بلیو ائیریا کے 6 گروپس میں سے 5 کی نمائندگی موجود رہی اور اہم فیصلے کر لیئے گئے اور الیکشن کمیشن نئے آئین کی شق کے مطابق ترتیب دے دیا گیا ۔ ہر گروپ نے ایک ایک نمائندگی لکھ کر سائن کر کے دے دیا ہے ۔ مزید ضرورت ہوئی تو دو دو نمائندگی بھی ہو سکتی ہے ۔ اگلی میٹنگ الیکشن کمیشن کی 4 مارچ کو ہے جس میں الیکشن شیڈیول جاری کر دیا جائے گا ۔ اس وقت تک مزید جتنے بھی گروپ الیکشن لڑنا چاہیں وہ کو آرڈینیٹر الیکشن کمیشن محمد عباس سے یا کسی بھی گروپ کے چیرمین سے مل کر ایک ممبر دے کر الیکشن کمیشن کا حصہ 3 مارچ ایک بجے تک بن سکتا ہے ۔ گروپ اپنے لیٹرہیڈ پر چیرمین گروپ کے دستخط سے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے تمام گروپس مسجد میں حلف لیں گے کہ وہ غیرجانبدار رہیں گے اور فری اینڈ فیئر الیکشن کروائیں گے ۔ نئے ووٹرز کا اندراج 45 دنوں میں یقینی بنانے اور اس کے اگلے 10 دن میں سکروٹنی اور سکروٹنی کے 10 دن کے اندر الیکشن کروانے کا عزم نئے الیکشن ممبرز کا ہے ۔ دن یا تاریخ الیکشن کی بہتری کے لیئے جلد یا دیر سیہو سکتے ہیں ۔الیکشن کمیشن ممبرز جو گروپس نے دیئے ۔ پھول گروپ ابرارالحق، شاھین گروپ ارشد جنجوعہ، ٹائیگر گروپ نظاقت، تاجر اتحاد گروپ الطاف گوہر آباباٹا گروپ افتخارا عوان شامل ہیں۔

مزید خبریں