جمعرات,  27 فروری 2025ء
موڑو میر بحر ٹاؤن میں پانی کی قلت اور نکاسی آب کے مسائل پر چیئرمین علی اکبر کی اجلاس

کراچی(میاں خرم شہزاد ) چیئرمین مورڑومیربحر ٹاون علی اکبر نے محکمہ واٹر اینڈ سیوریج کارپویشن کےمحمد عثمان خاصخیلی اور کے الیکٹرک کے افضال خان کلسٹر انچارج، شعیب قادری جنرل مینجر اور افسران سے رمضان المبارک میں عوام کو فراہمی و نکاسی آب اور بجلی کی فراہمی کے حوالے سے میٹنگ کی میٹنگ میں منتخب بلدیاتی نمائندے شریک تھے ٹاؤن چیئرمین نے مورڑو میر بحر ٹاؤن کی یونین کمیٹیوں میں پینے کے پانی کی قلت اور نکاسی آب کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فراہمی آب کی قلت کی وجہ سے عوام پانی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ عدم توجہی کے باعث یونین کمیٹیوں میں نکاسی آب کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے جس کی وجہ سے عوام کو آمد و رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ عوام کو پینے کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور وہ امید کرتے ہیں محکمہ واٹر کارپوریشن کے افسران مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے موڑرو میربحر ٹاؤن میں رہائش پذیر عوام کی اکثریت کا تعلق غریب اور متوسط طبقہ سے ہے پانی کے ٹینکر خریدنا ان کے ساتھ ظلم کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ مورڑو میر بحر اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر سیوریج سسٹم کی مرمت و تبدیلی کیلئے اقدامات کررہی ہے مگر سہولیات کی فراہمی کے عمل میں جب تک تمام یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کام نہیں کریں گے اس وقت تک سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کامیابی حاصل کرنا نا ممکن ہے ٹاؤن چیئرمین نے کے الیکڑک کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری و افطار اور تراویح کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ماہ رمضان کے دوران عوام کی سہولت کیلئے سحری اور افطاری کی تیاری کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے آل کراچی ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں