فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) ایس او ایس چلڈرنز ویلج کینال رڈ میں پچاس سالہ تقریبات منعقد کی گئیں۔جس میں ایس او ایس ویلج کے بچوں نے بھر پور حصہ لیا۔ اس تقریب میں نہ صرف فیصل آباد بلکہ پاکستان کے مختلف شہروں سے لوگوں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ سٹیج سیکرٹریز عطیہ بتول اور علیہ تھیں۔جبکہ کمپیرینگ کے فرائض ردہ مظہر اور طیب طاہر نے ادا کئے۔جنرل سیکرٹری سارہ حیات نے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے ایس او ایس ویلج کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایس او ایس چلڈرن ویلج فیصل آباد 1988 میں کھولا گیا۔ یہ ویسٹ کینال روڈ پر 57 کنال کی جگہ پر واقع ہے۔ یہ زمین حکومت پنجاب کی طرف سے عطیہ کی گئی تھی اور بہت سے مقامی مخیر حضرات نے خاندانی گھروں کے لیے مالی امداد کی تھی۔ہمیں یقین ہے کہ خاندانوں، کمیونٹیز، اور حکومتی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے سے تمام بچوں کا روشن مستقبل بن سکتا ہے۔ بچوں کو خاندان جیسے ماحول میں رکھا جاتا ہے جس میں تربیت یافتہ نگہداشت کنندہ ان کی روزمرہ کی ضروریات بشمول غذائیت، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے۔ بچوں کو گھر میں تربیت یافتہ ماہر نفسیات سے بھی جذباتی مدد ملتی ہے تاکہ وہ گاؤں آنے سے پہلے اس صدمے سے نمٹنے میں ان کی مدد کر سکیں۔وائس چیئر پرسن فرزانہ ذوالقرنین نے اپنے خطاب میں ایس او ایس چلڈرز ویلج کے پچاس سال مکمل ہونے پر تمام مہمانوں بلخلوص ویلج کے بچوں اور ماوّں کو مبرک باد دی اور کہاہے کہ ایس او ایس چلڈرن ویلجز پاکستان ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو پاکستان میں یتیم، لاوارث اور کمزور بچوں کی دیکھ بھال اور مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ تنظیم ملک بھر میں 17 شہروں میں کام کرتی ہے جہاں بچے محفوظ، مستحکم اور پیار کرنے والے گھروں میں پروان چڑھ سکتے ہیں۔ SOS چلڈرن ویلجز پاکستان ایک باقاعدہ دیہی گاؤں سے مختلف ہے۔ گاؤں کو خاندان جیسا ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں بچوں کو طویل مدتی دیکھ بھال، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور جذباتی مدد مل سکتی ہے۔ رہائشی پروگراموں کے علاوہ، SOS چلڈرن ویلجز پاکستان اکیلی کام کرنے والی ماؤں کی مدد کے لیے خاندان کو مضبوط کرنے کے پروگرام پیش کرتا ہے۔ تنظیم کا مشن اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان میں ہر بچے کے پاس ایک محفوظ اور محفوظ گھر ہو اور اس کی پوری صلاحیت تک پہنچنے کا موقع ہو۔نائب صدر روبینہ علی نے دوسرے شہروں سے آنے والے مہمانوں کا شریہ ادا کیا اور کہا ایس او ایس پرائمری اسکول کا پہلا بلاک 1995 میں مکمل ہوا تھا اور اس وقت سے اس عمارت میں تمام کلاسیں چل رہی ہیں۔ لڑکیوں کا ہائی اسکول بھی حال ہی میں مکمل ہوا ہے، جب کہ لڑکوں کا ہائی اسکول مارچ 2014 میں کھولا گیا تھا۔مجموعی طور پر فیصل آباد ولیج ایک انتہائی کامیاب منصوبہ رہا ہے جس میں 200 سے زائد یتیم اور لاوارث بچوں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور 250 بچے SOS سکول میں زیر تعلیم ہیں۔ اس تقریب میں ،نیشنل ڈائریکٹر صباء فیصل،چیئرمین کشوور قادر،ویلج چیئر پرسن ساجدہ شہزاد،خزانچی اور چیئرپرسن تعمیرات کرنل(ریٹائرڈ) اورنگ زیب سرفراز،چیئر پرسن یوتھ ہوم خالد گاندھی،چوائنٹ سیکرٹری ہادیہ نعیم،ممبرایجوکیشن کمیٹی لبنیٰ عامر شریک تھیں۔نیشنل ڈائریکٹڑ صباء فیصل اور وائس چیئر پرسن فرزانہ ذوالقرنین نے مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔جبکہ آخر میں پراجیکٹ ڈائریکٹر رضیہ سلطانہ ادارے کی جانب سے سب شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
