منگل,  25 فروری 2025ء
افضل بٹ سے ظفر بختاوری کی ملاقات، کامیابی پر مبارکباد پیش کی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے نومنتخب صدر افضل بٹ سے ڈی واٹسن گروپ کے سی ای او اور اسلام آباد و فیڈرل چیمبر آف کامرس کے روحِ رواں ظفر بختاوری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ظفر بختاوری نے افضل بٹ کو حالیہ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اس موقع پر افضل بٹ نے کہا کہ ظفر بختاوری نے ہمیشہ صحافتی برادری کے انتخابات میں سب سے پہلے مبارکباد دینے کی روایت قائم رکھی ہے، چاہے وہ آر آئی یو جے ہو، نیشنل پریس کلب ہو یا پی ایف یو جے۔ انہوں نے کہا کہ ظفر بختاوری ایک بار پھر سبقت لے گئے اور اپنی دیرینہ محبت اور حمایت کا ثبوت دیا، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

مزید خبریں