اتوار,  23 فروری 2025ء
سید واجد علی گیلانی صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کا انعقاد 22 فروری، 2025 کو ہوا جس میں سید واجد علی گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان بھاری اکثریت سے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی خصوصی طور پر تشریف لائے اور سید واجد گیلانی صاحب کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور دربار شریف سے لائی گئی چادر پہنائی۔ اس موقع پر پیر  بری امام سرکار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واجد گیلانی کی کامیابی آئین اور قانون کی فتح ہے۔ پیر نے اس موقع پر وکلاء تنظیموں بلخصوص سید نئیر حسین بخآری، سید جرار بخآری اور سید محمد علی بخآری کا واجد گیلانی کی مکمل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ نو منتخب صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار سید واجد علی گیلانی کا کہنا تھا سجادہ نشین بری امام سرکار کی دعاؤں اور مکمل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔پیر نے اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔

مزید پڑھیں: پیرامیڈکس صحت کے شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں، ڈاکٹر عبدالولی خان

 

مزید خبریں