حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حافظ آباد کے رانا کاشف اللہ نے ہزاروں میل دور تھائی لینڈ جا کر دوستی کے لازوال رشتے کو زندہ کرتے ہوئے دوست کے بیٹے شاہزیب چوہدری کو جو تھائی لینڈ سے اغواء کر کے میانمار لے جایا گیا تھا رہا کروا لیا.دوست نے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے دیار غیر میں اغواء شدہ نوجوان کو رہا کرا لیا حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے سابق طالب علم رہنما امجف چوہدری کا بیٹا شاہزیب چوہدری چند ماہ قبل تھائی لینڈ گیا جہاں سے اغواء ہو گیا اور غیر ملکی اغواء کار میانمار لے گے جہاں رہائی کے بدلے ہزاروں ڈالر کا مطالبہ کیا گیا اپیل کے باوجود حکومتی سطح پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو حافظ آباد سے امجد چوہدری کے دوست معروف بزنس مین رانا کاشف اللہ نے اس مشن کو خود سرانجام دینے کی ٹھانی اور تھائی لینڈ گیا جہاں اغواء کاروں سے ڈیل کر 15 ہزار ڈالر تاوان کے بدلے شاہزیب چوہدری کو رہا کروا لیا بنکاک میں جب شاہزیب چوہدری اور رانا کاشف اللہ کی ملاقات ہوئی تو دونوں آبیدہ ہو گے ایسے لوگ معاشرے کے حقیقی ہیرو ہوتے ہیں جن کو جنتا بھی سراہا جائے کم ہے درجنوں پاکستانی سنہرے مستقبل کے چکر میں تھائی لینڈ جاتے ہیں جہاں سے ان کو اغواء کر کے میانمار لے جایا جاتا جہاں ان سے انٹرنیٹ کے زریعے سیکم کروائے جاتے ہیں اور جب کوئی نکلنے کی کوشش کرے تو ان پر شدید تشدد کیا جاتا ہے رہا ہونے والے نوجوان شاہزیب چوہدری کا کہنا ہے تھائی لینڈ سے مختلف کمپنیوں کے اشتہارات آتے ہیں کہ آئی ٹی کے لوگوں کی ضرورت ہے رابطہ پر تھائی لینڈ منگوایا جاتا ہے تھائی لینڈ ائرپورٹ سے اغواء کار بڑے آرام ٹیکسی میں بیٹھا کر میانمار بیگار کیمپ میں لے جاتے ہیں وہاں جاکر معلوم پڑتا ہے اغواء ہو چکے ہیں اس طرح سینکڑوں لوگوں کو بیگار کیمپوں میں رکھ کر ان سے انٹرنیٹ کے زریعے سکیم کروائے جاتے ہیں۔
