کراچی (میاں خرم شہزاد) چیف آرگنائزر ایم پی پی سیدہ فردوس سے ڈی واٹسن کے اونر ظفر بختاوری، اور راولپنڈی وومن ونگ کے اراکین نے ملاقات کی۔ سیدہ فردوس نے انہیں ڈاکٹر عشرت العباد خان روح رواں ایم پی پی اور سابق گورنر سندھ و نشان امتیاز کے پیغام اور قومی سوچ اور ملک کی ترقی کے لئے ایم پی پی کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ سیدہ فردوس نے وفود کو آگاہ کیا کہ پورے پاکستان میں ہم پاکستان کی ترقی معاشی ترقی اور نوجوانوں کو پاکستان ہی میں انکی صلاحیتوں کے مطابق روزگار اور وسائل کی فراہمی کے لئے خصوصی پروگرام بھی رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد ملک میں اہمیت اور بہترین مقام رکھتے ہیں۔ وفود نے ڈاکٹر عشرت العباد کے پیغام سے اتفاق کیا اور قومی سوچ کو سراہا۔
