جمعرات,  13 مارچ 2025ء
ادب پرور راجہ زاہد حسین جرال کی ہمشیرہ وفات پا گئیں، نماز جنازہ میں معززین شہر اور علمی و ادبی شخصیات کی شرکت

راولپنڈی (شہزاد حسین بھٹی سے) سپرنٹنڈنٹ تحصیل میونسپل کمیٹی اٹک اور ادب پرور و ہردلعزیز شخصیت راجہ زاہد حسین جرال کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔ ان کی نماز جنازہ 16 فروری 2025 کو نیو قبرستان، نزد کامسیٹس یونیورسٹی (اٹک شہر) میں ادا کی گئی، جس میں عزیز و اقارب سمیت معززین شہر، علمی و ادبی شخصیات، صحافی برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

مرحومہ کے انتقال پر پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ ضلع اٹک کے زیر اہتمام ہنگامی تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب، شہزاد حسین بھٹی نے کی۔ اجلاس میں ضلعی صدر ملک محمد ممریز خان، جنرل سیکرٹری اقبال زرقاش، جوائنٹ سیکرٹری سینئر صحافی فیاض احمد قریشی، پروفیسر عثمان صدیقی، سینئر صحافی سید رضا حیدر نقوی، معروف شاعر سعادت حسن آس، سابق ڈی ای او سیکینڈری راجہ مختار احمد سگھروی اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے راجہ زاہد حسین جرال کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

اس کے علاوہ اظہار تعزیت کرنے والوں میں پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ (PFC) کے صدر ملک محمد سلیمان، نائب صدر اسلام آباد عقیل احمد ترین، پنجابی ادبی و ثقافتی تنظیم “دل دریا پاکستان” کے بانی و صدر علی احمد گجراتی، اکادمی ادبیات کیمبلپور کے صدر احمد علی ثاقب، نائب صدر مونس رضا، جنرل سیکرٹری (اول) طاہر اسیر، جنرل سیکرٹری (دوئم) پروفیسر سید نصرت بخاری، سیکرٹری فنانس حسین امجد، ممبر ایگزیکٹو بورڈ محسن عباس سمیت دیگر علمی، ادبی اور صحافتی شخصیات شامل تھیں۔

یہ تمام شخصیات راجہ زاہد حسین جرال کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔

مزید خبریں