جمعه,  07 مارچ 2025ء
پاکستان میڈیا کونسل (کراچی چیپٹر) کا دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ اور مدنی چینل کا دورہ

کراچی (میاں خرم شہزاد) دعوت اسلامی کے مدنی چینل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر پاکستان میڈیا کونسل (کراچی چیپٹر) کے سیکریٹری جنرل میاں خرم شہزاد، کی سربراہی میں نائب صدر امجد انصاری، ممبران ذوالفقار خان اور شاہ رخ کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ اور مدنی چینل کا دورہ کیا. وفد کی آمد پر میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات پر بنی مختصر ڈاکومینٹری دکھائی گئی. وفد نے رکن شوریٰ و نگران کراچی مشاورت حاجی فضیل رضا عطاری سے ملاقات کی اس موقع پر رکن شوریٰ نے گفتگو کرتے ہوئے ماہ شعبان المعظم کی اہمیت بتائی اور زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت، درود شریف اور دیگر اذکار کی کثرت کرنے کا ذہن دیا. انہوں نے مقصد پاکیزہ ہو تو اللہ پاک کی مدد حاصل ہوجاتی ہے. امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے مقصد (مجھے ا پنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے) کہ پیش نظر پاکستان سمیت دنیا بھر میں دینی کاموں سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں بھی دعوت اسلامی کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا۔ رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے وفد کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر پاکستان سمیت بیرون ملک اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ پاکستان میڈیا کونسل (کراچی چیپٹر) کے وفد کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اسلامک ریسرچ سینٹر، شعبہ روحانی علاج، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ اور مدنی چینل کا دورہ کرایا اور ان شعبہ جات کے تحت دین اسلام کی ترویج و اشاعت سے متعلق بھی آگاہی دی گئی. وفد کو ماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں دیا گیا. پاکستان میڈیا کونسل (کراچی چیپٹر) کے سیکرٹری جنرل میاں خرم شہزاد اور نائب صدر امجد انصاری نے دعوت اسلامی اور مدنی چینل کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں