حافظ آباد(شوکت علی وٹو) پنجاب میں پہلے منفرد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو”جشن سٹیم” کا انعقاد 6 ہزار سرکاری سکولوں کے پونے تین لاکھ طلباء نے 5 ہزار ماڈلز تیار کئے 8 کیٹیگرز میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 حافظ آباد فاتح قرار جشن سٹیم مقابلہ جات میں پنجاب بھر میں اول آنے پر میاں محمد عنایت اللہ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 حافظ آباد احسان اللہ ہنجرا ڈپٹی ہیڈ ماسٹر اور سٹاف کی طرف سے سٹیم مقابلہ جات میں پنجاب بھر اول آنے والے درخشاں ستاروں احتشام علی فیضان شفقت محمد رمضان اور اساتذہ نصراللہ ساجد اور کاظم شہزاد کا پرتپاک استقبال کیا طلباء کی طرف سے فضاء گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 زندہ باد کے فلک بوس نعروں سے گونج اٹھی جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نےجشن سٹیم مقابلوں میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن ہولڈرز کو دو لاکھ روپے کا انعامی چیک اور لیپ ٹاپ بھی دیا صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سیکرٹری سکولز پنجاب خالد نذیر وٹو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم اشرف ڈی ای او سیکنڈری محمد انورجاوید نے جشن اسٹیم مقابلہ جیتنے پر طلباء پرنسپل اور کلاس ٹیچرز کو مبارکباد پیش کی جبکہ اہل علاقہ معززین سماجی و تعلیمی شخصیات نے علاقہ کی بہترین تعلیمی درس گاہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہا۔
![](https://roshanpakistannews.com/wp-content/uploads/2025/02/1-25-300x171.jpg)