بدھ,  12 فروری 2025ء
تحریک سوچ کراچی کی تقریب حلف برداری، عادل کراچی والا نے اغراض و مقاصد بیان کیے

کراچی(میاں خرم شہزاد) تحریک سوچ کراچی کی تقریب حلف برداری پاکستان آرٹس کونسل کراچی میں ہوئی۔۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین جمشید حسین نے عہدیداران سے حلف لیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ماہر معاشیات شبر زیدی تھے ۔۔ تحریک سوچ کراچی کے صدر عادل کراچی والا نے تحریک سوچ کراچی کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مقصد کے تحت میدان عمل میں آئے ہیں کہ کراچی کے عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت کرسکیں ۔۔کراچی کا رہائشی ہر شہری چاہے اس کا تعلق کسی بھی زبان سے ہو کراچی والا ہے ۔گزشتہ ستتر برسوں سے مسلسل نظر ہونے والے اس شہر کو اب مزید کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ دیر سہی مگر اب کراچی والوں کو اپنے حقوق کے لیے میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔۔یہاں کے عوام کے لیے سوچ کراچی کے نام سے ایک پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے جہاں وہ نہ صرف اپنے مسائل بیان کرسکتے ہیں بلکہ یہاں کے شہریوں کے بنیادی حقوق کے لیے اس پلیٹ فارم سے آواز بھی بلند کی جائے گی ۔۔ ستتر برسوں کے دوران اقتدار کی مسند پر براجمان رہنے والوں نے ہمیشہ صرف اپنے مفادات جنگ لڑی ۔۔ کسی نے بھی کراچی والوں کے بارے میں نہیں سوچا ۔۔ ٹیکسوں کے جال میں جکڑے یہاں کے عوام آج بھی صحت ،تعلیم،پینے کے صاف پانی،سیوریج اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔۔ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں،ابلتے گٹر اور ٹریفک جام جیسے مسائل سے روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کا واسطہ پڑتا ہے چاہے وہ اشرافیہ طبقہ ہو یا عام عوام۔بیروزگاری عام ہونے کی وجہ سے لوگوں نے ہتھیار اٹھا لیے۔لوٹ مار،ڈکیتیاں عام ہوچکی ۔۔ جرائم میں آئے روز اضافے نے سیکورٹی مسائل کو جنم دیا ہے۔یہاں کوئی محفوظ نہیں ۔۔اس لیے ضروری ہے کہ ان مسائل کے سدباب کے لیے ہر کراچی والاسوچے اور تحریک سوچ کراچی کا حصہ بنے۔ جمشید حسین نے کہا کہ کراچی والوں کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ یا تو اپنے حقوق کی خاطر اس تحریک کے دست وبازو بنیں یا خاموش رہ کر ظلم سہتے رہیں۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت مقبول سےکیا گیا جس کے بعد عادل کر اچی والا نے بطور صدر ،سعید بونیری،اخترابن آس سینیئر نائب صدر ،شاہ نواز ڈوڈل جنرل سیکریٹری ، خبیب حیات خان سینئر جوائنٹ سیکریٹری ، عبداللہ شاہ فنانس سیکرٹری، طحہ خان سیکریٹری یوتھ ونگ ،عرفان خان صدر لیگل کمیٹی،خالد نواز مروت سیکریٹری لیگل کمیٹی، عامر کراچی والا جوائنٹ سیکریٹری، شعبہ فن وثقافت کے لیے پروڈیوسر وڈائریکٹر شہزاد عالم نائب صدر،موسیقی کے انچارج مظہر عمراؤ بندو خان،سید عدنان رضوی سیکرٹری لیبر ونگ نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ۔تقریب میں وکلاء ،صحافی اور تاجر برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

مزید خبریں