اتوار,  16 مارچ 2025ء
ایرانی قوم بہتر اور خوشحال مستقبل کی طرف قدم بڑھا رہی ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے رہبر مسلمین جہاں سید علی خامنہ ای سمیت پوری ایرانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی جڑیں مزاحمت، استقامت اور پرہیزگاری کے بنیادی اصولوں میں پیوست ہیں، جو مظلومین و مستضعفین جہان کے لیے امید و ڈھال اور تقویت کا باعث ہے، خدا تعالیٰ پر ایمان، فہم و فراست اور دور اندیش قیادت، ماضی کے تجربات، نوجوانوں، مردوں اور خواتین کے علم اور قابلیت پر بھروسہ کرتے ہوئے، ایرانی قوم اب بہتر اور خوشحال مستقبل کی طرف قدم بڑھا رہی ہے، خدائے بزرگ و برتر کے فضل و کرم اور بہادر اور صابر عوام کی کوششوں اور مزاحمت کی بدولت آج ایران تمام شعبوں میں بے مثال ترقی کر رہا ہے، سائنس، صنعتی ٹیکنالوجی، دفاعی میدان میں اس نے حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کی ہیں.انہوں نے شہدائے اسلام و انقلاب اسلامی ایران ومقاومت کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ترقی و پیشرفت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے اور روڑے اٹکانے کی غیر انسانی پابندیوں، سازشوں، خیانتوں، تخریب کاری اور دشمنی کی مکروہ کوششیں جنکی مثال نہیں ملتی، کے باوجود ملت ایران اپنے اہداف و مقاصد تک پہنچنے میں کامیاب رہی ہے اور اس سے ایران مزید مضبوط بن کر سامنے آیا ہے اور زیادہ عزم کے ساتھ اپنی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی، انکے دل میں کیا ہے کچھ نہیں کہہ سکتا: گنڈا پور

مزید خبریں