بدھ,  12 فروری 2025ء
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مختلف علاقوں کا دورہ

حافظ آباد(شوکت علی وٹو) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی اور دیگر کاموں کا جائزہ لیا ۔سی ای او ایم سی اکرام اللہ سندھو اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹیچر کالونی، بجلی محلہ،چوک صدیق اکبر، شیر پورہ، ریلوے لائن اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم سی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو ہدایت کی کہ شہر کی گلی، محلوں اور دیگر علاقوں کی صفائی کے نظام میں بہتری لائی جائے۔ سیوریج نالوں،نالیوں اور ایسے نشیبی علاقوں جہاں پانی جمع ہے اسے فوری طور پر صاف کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران شہریوں سے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالہ سے فیڈ بیک بھی لیا۔ شہریوں نے صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس جاری رکھنے کا مطالبہ کیا، اس پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں یقین دلایا کہ شہر کی تمام سڑکوں سمیت اندرون شہر، گلی، محلوں کی صفائی ستھرائی کو ہر ممکن طریقہ سے یقینی بنایا جائے گا۔ ستھرا پنجاب پروگرام اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے میں کسی قسم کی لاپرواہی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

مزید خبریں